ابنا: کراچی میں سیاسی جماعت کے رہنما کی گرفتاری کے بعد آج صج سے ہی شہر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ رہی۔ نامعلوم افراد نے شہر کے بیشتر پٹرول اور سی این جی اسٹیشنز بند کرادیئے جبکہ کاروباری مراکز بھی بند رہے۔ بینکوں اور دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم رہی جس سے کاروباری عمل متاثر رہا۔کراچی شہر میں کاروباری مراکز کی بندش سے یومیہ ڈھائی ارب روپے اور پیداوری عمل کو آٹھ سے 10 ارب روپے کا خسارہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ کراچی کی دو بندرگاہوں سے روزانہ لگ بھگ دس ہزار کنٹینرز مال لے کر شہر اور اندرون ملک مال کی نقل و حمل ہوتی ہے،ٹرانسپورٹ کی بندش سے مال کی ترسیل بھی بند رہی۔دوسری جانب روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو بھی بیکار گھر میں بیٹھنا پڑا۔ کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے مختلف دیگر شہروں کی بھی صورت حال کشیدہ رہی۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461814
کراچی میں کشیدگی کے باعث کاروباری مراکز بند ہوگئے۔